واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے وفاقی بجٹ پر عدم اتفاق کی وجہ سے حکومتی شٹ ڈاؤن کے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امریکہ کے یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کیلئے وقت کم اور گانگریس میں عدم اتفاق نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے خدشے میں اضافہ کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے پاس نئے وفاقی بجٹ پر اتفاق رائے اور حکومت کو کریک ڈاؤن سے محفوظ رکھنے کیلئے 30ستمبر کی نصف شب تک کا وقت باقی رہ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کانگریس میں ڈیموکریٹس کے زیر کنٹرول سینٹ اور ریپبلکنز کے زیر کنٹرول اسمبلی کے درمیان دھڑے بندی ہو چکی ہے ،اوراس کیساتھ ساتھ انتہائی دائیں بازو کے ریپبلکنز کی حکومتی شٹ ڈاؤن کو، بجٹ مصارف میں کٹوتیوں کیلئے بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی خواہش مسئلے کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔خیال رہے کہ امریکہ میں کسی بھی نئے بجٹ کو آئینی شکل اختیارکرنے کیلئے کانگریس اور سینیٹ کی منظور ی کے بعد صدر سے بھی منظور کرایا جاتا ہے۔اور امریکہ میںحکومتی شٹ ڈاؤن رقم نہ ہونے کے سبب سرکاری آپریشنز بندہوسکتے ہیں۔اس دوران غیر ضروری ملازمین کو جبرانا گھر بھیج دیا جا ہے اور ملازمین بھی نئے بجٹ کی منظوری تک تنخواہوں سے محروم رہتے ہیں۔