ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم

October 03, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے (15) موٹرسائیکلیں( 20)موبائل فونز نقدی زیورات جانور اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکوں نے علی اور شہزاد ایک موٹرسائیکل دو موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مدثر سے موٹر سائیکل موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ صدر شجاع اباد کے علاقے سےڈاکوؤں نے اقبال اور محمد بخش سے دو موٹر سائیکلیں دو موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لیے پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ڈاکو نے عامر نواز سے 55 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ظفر سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ الپہ کے علاقے میں ڈاکو نے اکرم سےموٹرسائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ چہلیک کے علاقے میں حاشر علی سے ڈاکوں نے اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے انور کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی چوری کر لی پولیس تھانہ مظفرآباد کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے ظفر کے گھر سے لاکھوں روپے کے جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ سٹی شجا ع آباد کے علاقےسےنامعلوم ملزمان زمان کے گھر سے جانور اور نقدی چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سے اصغر علی اور آصف بستی ملوک کے علاقے سے شاہ زیب اور اکرم کینٹ کے علاقے عاقب نیو ملتان کے علاقے جاوید ستیل ماڑی کے علاقے شفیق دولت گیٹ کے علاقے صادق بی زیڈ کے علاقے محمود اور گلگشت کے علاقے اشرف کی موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔