ملتان (سٹاف رپورٹر)ناقص خوراک کے سدباب کے لیےپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں بیورجز یونٹس، ریسٹورنٹس اور ڈرنک کارنرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،اس دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد، 26 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 10 لٹر زائد المعیاد مشروبات تلف کردیے گئے، تفصیلات کے مطابق سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ ملتان میں ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں ایکسپائرڈ خوراک کی موجودگی ہونے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح چک 4 اے ایچ اور 12 اے ایچ خانیوال میں مشروبات کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 2 سوڈا واٹر فیکٹریز کو 18 ہزار،بورا چوک میاں چنوں میں ڈرنک کارنر کو ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے پر 5000 روپے، محسن ٹاؤن میاں چنوں میں پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر بیکری پروڈکشن یونٹ کو 10 ہزار اورغلہ منڈی وہاڑی میں ہوٹل کو صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔