• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کا وی سی کے پی ایس اور گارڈ سے مبینہ جھگڑا

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کا مبینہ طورپر وی سی کے پی ایس اور گارڈ سے جھگڑا،تفصیل کے مطابق اے ایس اے کے نومنتخب عہدیداروں کا ایک وفد وائس چانسلر سے ملنے پہنچا تو وی سی ڈاکٹر زبیر نے صرف ایک شخص کو اندار آنے کی اجازت دی جس پر پی ایس نے وفد کو وائس چانسلر کے احکامات کا بتایا تو وہ طیش میں آگئے اورپی ایس کو سخت الفاظ کہے، بعدازں جب گارڈز نے روکنے کی کوشش کی تواس کودھکے دیے اور وائس چانسلر کے آفس میں گھس گئے ،جس پروائس چانسلر ڈاکٹر زبیر غوری آفس چھوڑ کر چلے گئے، واقعہ پر آفیسرز ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیااور رجسٹرار سے ملاقات کی جس پرانہوں نے وائس چانسلر سے ان کی تحفظات پہنچانے اور ان کا حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، دوسری طرف وفد کے ذرائع کا کہناہے کہ گارڈزنے خواتین کو دھکے دیے، اس پر ردعمل کااظہار کیاگیا، وائس چانسلر مسائل بتانے گئے تھے مگر وہ دفتر چھوڑ گئے ۔
ملتان سے مزید