ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 16ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ کینٹ پولیس نے ملزم حنیف سے 1100گرام ہیروئن مظفر آباد پولیس نے ملزم عمران سے 30لیٹر شراب ملزم کاشف سے 18لیٹر شراب ملزم توفیق سے 23لیٹر ملزم ذیشان سے 20لیٹر ملزم شارون گل 22لیٹر ملزم رمضان سے100لیٹر ملزم شاہد سے 20لیٹر شراب ملزم خالد سے 1200گرام چرس ملزم وحید اختر سے 1100گرام ہیروئن قطب پور پولیس نے ملزم رفیق سے 550گرام چرس ممتاز آباد پولیس نے ملزم مختیار عرف سائیں سے 20لیٹر شراب راجہ رام پولیس نے ملزم احمد رضا سے 10لیٹر ملزم عامر رضا سے 10لیٹر شراب صدر پولیس نے ملزم وسیم سے 560گرام چرس اور ملزم حسنین سے 120گرام آئس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری کی لاکھوں کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے رقم بٹورنے کے الزام میں ایک نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔