• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائن کی فلائٹ پرواز سے پہلے ہی خراب ہوگئی، مسافروں کو پریشانی کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر) نجی ایئر لائن کی فلائٹ پرواز سے پہلے ہی خراب ہو گئی، 170مسافروں کو پریشانی کا سامنا،تفصیلات کے مطابق فلائٹ نمبر 9P-871ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے 170مسافروں کو لیکر جانے کیلئے رن وے پر موجود تھی کہ اچانک جہازکے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث فلائٹ کا عملہ مسافروں کواترواکر لائونج میں لے گیا، اس موقع پر مسافروں میں فلائٹ عملہ کیخلاف شدید غم و غصہ پایا گیا۔
ملتان سے مزید