• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نادہندگان، 33 ہزارصارفین سے ایک ارب 17 کروڑ روپے وصولی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کرکے 33ہزارصارفین سے ایک ارب 17کروڑروپے ریکور کرلئے ۔ پرائیویٹ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف 33 ہزار 66آپریشن کئے گئے ان سے مجموعی طورپر ایک ارب 17کروڑ33لاکھ10ہزار روپے وصول کئے گئے۔ریجن بھر میں 21ہزار694گھریلو نادہندہ صارفین سے21 کروڑ 98لاکھ30ہزار روپے، ایک ہزار423 نادہندہ کمرشل صارفین سے 72کروڑ96لاکھ روپے،811نادہندہ صنعتی صارفین سے 75کروڑ88لاکھ40ہزارروپے،ایک ہزار 382نادہندہ کاشتکاروں سے 13 کروڑ 19 لاکھ70ہزار روپے اور دیگر کیٹگریز کے 77 نادہندگان سے60لاکھ روپے وصول کئے گئے۔
ملتان سے مزید