ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلسِ احرارِ اسلام پاکستان کے 96ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مرکزِ احرار دار بنی ہاشم ملتان میں مرکزی تقریبِ پرچم کشائی منعقد ہوئی ،امیرِ مرکزیہ مجلسِ احرار اسلام مولانا سید محمد کفیل بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں اور ان کے تحفظ، آزادی اور خود مختاری کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔