• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ نے شہر کے قبرستانوں کی صفائی آپریشن شروع کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر بھر کے قبرستانوں کی باقاعدہ صفائی آپریشن شروع کر دیا، اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ قبرستانوں کی صفائی کے دوران خصوصی احتیاط اور احترام کو مدنظر رکھا جائے اور تمام روٹس کو مکمل طور پر صاف رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن کے ذریعے قبرستانوں کا تقدس برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید