• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمامہ والوں کو بھی ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہیے، پیر شفیق اللہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سکھ کمیونٹی کو پگڑی کی بنیاد پر ہیلمٹ سے استثناءدینے کا اعلان قابلِ تحسین ہے، تاہم اسی اصول کے تحت مسلمان علماءکے مذہبی شعار عمامہ کو بھی ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہیے کیوں عمامہ پہننا سنت رسولؐ اور مسلمانوں کی شان ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے، یہاں اکثریتی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے، اس لیے انصاف اور مساوات کا تقاضا ہے کہ عمامہ پہننے والے علماءکو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان اور جرمانے سے استثناءدیا جائے۔
ملتان سے مزید