ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی صدارت میں ضلعی انتظامیہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی مجموعی ترقی، بیوٹیفیکیشن، انفراسٹرکچر اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنے شہر کی خوبصورتی بڑھانے، عوامی سہولیات میں بہتری اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تمام بیوٹیفیکیشن اور ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا ہے کہ علی گڑھ ماڈل سکول کو ایک بار پھر مثالی درسگاہ بنانے کے عزم کے تحت ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ تعلیمی نظام بہتر کرنے کیلئے نئے کوالیفائیڈ پرنسپل سمیت فیکلٹی ہائر کی جائے گی جبکہ کلاس رومز اور نصاب تعلیم بھی بہتر کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نےعلی گڑھ ماڈل سکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔