ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 34مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ چہلیک کے علاقے حسان سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 30ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے فاروق احمد سے جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقےمحمد عدنان سے موبائل چھین لیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے اسماعیل کا جھپٹا مارکر موبائل چھین کر ملزمان فرار ہوگئے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے نبیل احسان سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی45ہزار و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ حرم گیٹ کے علاقے حافظ محسن رسول سے ڈاکو وں نے اسلحہ کے زور پر نقدی 21ہزار لوٹ لیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے ثقلین احمد سے مسلح ڈاکو ٹرانسفارمر لے گئے تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد مزمل سے موٹرسائیکل چھین لی تھانہ گلگشت کے علاقے ثاقب سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 35ہزار و موبائلزفونز لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے احمد کا گھریلو سامان مالیت 15لاکھ توصیف کا سامان ڈی ایچ اے کے علاقے خضر حیات کا سولر پینل صدر کے علاقے قصور کے موبائلزفونز مخدوم رشید کے علاقے حماد عزیز کی تار بستی ملوک کے علاقے غلام مصطفی کا سونا و چاندی وغیرہ ارشد حسین کا ٹرانسفارمر صدر شجاع آباد کے علاقے بشیر احمد کی موٹرسائیکل دیگر سامان سٹی جلالپور کے علاقے کوثر عباس کی دوکان سے کریانہ سامان عبدالعزیز کا انورٹر وغیرہ خضر جمشید کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے شموئیل شاد کی موٹرسائیکل رمضان کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے طلحہ کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے عذرا پروین کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے عمران ، اعجاز احمد کے موبائلزفونز لوہاری گیٹ کے علاقے عابد علی کی نقدی 70ہزار بدھلہ سنت کے علاقے آصف کا ٹرانسفارمر کپ کے علاقے نوید احمد کی تار جلیل آباد کے علاقے امام الدین چہلیک کے علاقے اشفاق کے موبائلزفونز مظفر آباد کے علاقے اصغر کا پمپ ممتاز آباد کے علاقے رحمت اللہ کا موبائل اور وحید عالم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔