ملتان(پ ر) صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی چوتھی مرتبہ جماعت اہلسنت ضلع ملتان کے ناظم اعلیٰ منتخب، تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ پنجاب کے امیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری ناظم اعلیٰ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور آرگنائزر صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری کی باہمی مشاورت سے صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی جامعہ اسلامیہ رومیہ شاہی مسجد طوطلاں کو انکی جماعتی خدمات کودیکھ کرچوتھی مرتبہ ناظم اعلیٰ ضلع ملتان منتخب کرکے ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔