ملتان( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ارسلان فلور ملز مظفرگڑھ کا فوڈ گرین لائسنس معطل کرنے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرگڑھ سے آج جواب طلب کر لیا ہے،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شہری اجمل کو فورتھ شیڈول کے تحت نظر بند کرنے کے کیس میں گزشتہ روز کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) محمدسیف کو طلب کرلیا کہ وہ جواب دیں کہ انہوں نے ایک شہری کو نظر بند کرنے کیلئے غیرقانونی احکامات کیوں جاری کئے۔جسٹس احمد ندیم مرشد نے ڈپٹی کمشنر ملتان ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سے آج جواب طلب کر لیا ہے وہ گزشتہ روز توہین عدالت کی ایک درخواست جو کہ میسرز منظور حسین اینڈ برادر گورنمنٹ کنٹریکٹر کی جانب سے عبدالصمد علی ایڈوکیٹ نے دائر کی تھی،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تاوان کے لئے اغواکر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے زرعی ترقیاتی بنک میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی مبینہ ٹرانزیکشن میں ملوث ملزم جہانزیب کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔اسے آج پھر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔پٹیشنر کے وکیل محمد نعیم خان نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ پٹیشنر جہاں زیب نے زرعی ترقیاتی بینک سے ٹریکٹر لون لیا تھا ایک روز اچانک اس کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ائی جو بعد میں واپس چلی گئی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کے مقدمات میں ملوث 3ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو ر زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث دودکاندار ملزمان کو 30،30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔