دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کالازمی حصہ

October 03, 2023

اسلام آباد( وقائع نگار)وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے پیرا کو حکم دیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی سالانہ رجسٹریشن کیلئے 10 فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس لازمی بنائے، وزیر تعلیم اور پیرا کی چیئرپرسن ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول کے درمیان پیر کو ملاقات ہوئی،وزیر تعلیم کے آرڈر کے تحت وفاق میں دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس تمام پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا مینڈیٹری پارٹ بنا دیا گیا، گزشتہ دنوں وفاقی وزیر نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کو حکم دیا تھا کہ دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس تمام پرائیویٹ سکولز کو دینی چاہئیں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس آرڈر پر عملدرآمد کیا جا چکا ہےاب ہر سال پیرا سے رجسٹریشن کروانے کیلئے پرائیویٹ سکولز پر لازم ہوگا کہ وہ دس فیصد طلبہ کو نیڈ بیسڈ سکالرشپس دیں ،مدد علی سندھی نے کہا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر طبقہ کو ساتھ لیکر چلیں ، ہر بچے کی تعلیم ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم پوری ایمانداری سے پورا کرینگے، اسلام آباد میں 1400 پرائیویٹ سکولز ہیں جو اس پر عملدرآمد کرینگے ۔