کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکوکی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مزید کارروائیاں، نادہندگان سے بقایاجات کے تقریباً3کروڑ روپے وصول کرلئے گئے،بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے 306 کنکشنز منقطع جبکہ کارروائی کے دورا ن نادہندگان کے 26ٹرانسفارمرز اور8 غیرقانونی ٹرانسفارمر اُتاردئیے، کوئٹہ،پشین چمن خانوزئی میں 42بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس تھانوں کو درخواست ارسال کر دی گئیں، کیسکوکی ٹیموں نے بدھ کو صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں سرویلنس اسٹاف اور پولیس کے ہمراہ بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔قلات،منگچر، مستونگ،کانک، خاران،ماشکیل اور تفتان کے علاقوں میں بھی کارروائی کے دوران کیسکونے نادہندگان کے 17ٹرانسفارمروں کے جمپرز کاٹ دئیے اور ان کی بجلی منقطع کردی جبکہ اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کے 60لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔