کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پنجپائی پولیس نے منشیات اسمگلنگ کو کوشش ناکام بناتے ہوئے کچے مکان سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس بر آمد کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد جواد طارق کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات اسمگلروں نے بھاری مقدار میں منشیات پنجپائی کے راستے اندرون ملک اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے اور منشیات زیر زمین چھپائی ہوئی جو کسی بھی وقت اسمگل کی جائے گئی جس پرایس پی صدر ڈویژن محمد آصف یو سف زئی کو کارروائی کی ہدایت کی ایس پی نے ایس ایچ او پنجپائی سعود الرحمن کی سر براہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے پنجپائی کے علاقے بٹو میں کچے مکان پر چھاپہ مار کر زیر زمین چھپائی گئی 15کلو آئس برامد کر کے قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس نے بتایا کہ پکڑی جانے والی آئس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔