• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی نظام کا تسلسل ہی پائیدار معیشت کی ضمانت ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو آئے گا، روزگار لائے گا عوام کے دل کی آواز ہے کیونکہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو غریبوں کو روزگار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سیاسی، سماجی اور معاشی مشکلات کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔صدر آصف علی زرداری اور ادی فریال تالپور نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو سہارا دیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ ملا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تقدیر اور ملک کی قسمت کے فیصلہ کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کو ہے جمہوری پارلیمانی نظام کا تسلسل ہی پائیدار معیشت کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری غیر جانبدار رہ کر الیکشن کمیشن کی مددکرنا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
کوئٹہ سے مزید