مائیکرو سافٹ کا اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین اور ٹیم کو ملازمت دینے کا اعلان

November 20, 2023

فوٹو: فائل

امریکا کی ملٹی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا نے اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین اور انکی ٹیم کے دیگر افراد کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

ستیہ نڈیلا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین، کمپنی کے شریک بانی گریگ بروک مین اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ایک نئی ایڈوانسڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ریسرچ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے مائیکروسافٹ میں شامل ہوں گے۔

آلٹ مین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی بوٹ کے پیچھے کام کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی سے سیم آلٹمین کو دو روز قبل برطرف کردیا گیا تھا۔