چیئرمین PTI کے صاحبزادے قاسم نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا، جمائمہ کو بیٹے پر فخر

November 24, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

چیئرمین پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا جس پر سابق وزیرِ اعظم کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ خوشی سے نہال نظر آ رہی ہیں۔

جمائمہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیٹے قاسم خان کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بیٹے قاسم خان پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں جنہوں نے اپنی بنائی گئی ایک ایپلیکیشن اور پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔

جمائمہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ قاسم خان کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن انفلوئنسرز کو برانڈز سے جوڑنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔