پوپ فرانسس نے دبئی کا دورہ منسوخ کردیا

November 29, 2023

فائل فوٹو

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنا دبئی کا دورہ منسوخ کردیا۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے معالجین کی ہدایت پر دبئی کا سفر منسوخ کیا۔

ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس فلو جیسی علامات کا شکار ہیں، پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیںسفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لیے یکم دسمبر کو دبئی جارہے تھے۔