نوجوانوں کا ہوم ورک، ملازمت اور ای میل کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال

November 29, 2023

لندن ( نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس 50 فیصد سے زائد نوجوانوں نے ای میل، اسکول کے کام یا نوکری کے کام کیلئے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کا استعمال کیا ہے۔برطانوی کمپنی نومینیٹ کی جانب سے08سے 25 سال کے 4000 ہزار افراد کا سروے کیا گیا۔ ان افراد کے 54 فیصد نے مستقبل میں نوکریوں پر مصنوعی ذہانت کے متوقع اثرات کے متعلق فکر کا اظہار کیا۔کمپنی کی جانب سے یہ ڈیٹا نئے ڈیجیٹل یوتھ اِنڈیکس میں پیش کی گیا۔ اس اشاریے میں نوجوانوں کے آن لائن رویوں اور عادات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔نومینیٹ کے سی ای او پال فلیچر کا کہنا تھا کہ یہ بات حوصلہ افزا تھی کہ نوجوان مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں۔سروے میں شامل افراد کے 94 فیصد نے بتایا کہ وہ خود کو آن لائن محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ تاہم 76 فیصد کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر ان کو ناخوشگوار مواد کا سامنا رہا ہے۔یہ شرح گزشتہ برس سے سات فی صد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ نفرت انگیز مواد اور گمراہ کن خبروں میں چار فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ نامناسب مواد میں چھ فیصد تک اضافہ ہوا۔پال فلیچر کا کہنا تھا کہ ناخوشگوار مواد میں اضافہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ آن لائن نقصان سے نمٹنا نوجوانوں کے لیے اہم ہے۔