ایم کیو ایم پاکستان اقتدار عوام کو دلائے گی، فیصل محمود

November 29, 2023

لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدار نہیں بلکہ عوام کو اختیار دینے کی بات کرتی ہے، جب یہ اختیار گلی محلے کے لوگوں کو مل جائے گا اسی دن پاکستان کے 80 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے اور بدعنوان نظام زمین بوس ہو جائے گا ، اس کیلئے ضروری ہے کہ آئینی ترمیم کی جائے اور ایم کیو ایم فروری 2024کا الیکشن ون پوائنٹ ایجنڈا کے تحت لڑے گی جس کے تحت اب صرف کراچی ہی نہیں پورے پاکستان کی بات ہو گی اور پاکستان کے تمام بلدیاتی اداروں کو مضبوط،فعال اور خود مختار بنائے بغیر پاکستان کی ترقی ناممکن ہے، اختیارات صوبائی وزرائے اعلیٰ سے لے کر یوسی اور گلی محلے کے نمائندوں کو دیئے جائیں،فراہمی اورنکاسی آب ، صحت وصفائی اور دیگر بلدیاتی معاملات وزیر اعلی ہاؤس سےلے کر یوسی کو خود مختار کرنے اور عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی انتخابات کو لازمی بنانے کا بل پاس کرانا ہو گا جس دن یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو گیا اسی دن پورا پاکستان میں ترقی کا سفر شروع ہو جائے گا، موجودہ الیکشن ایم کیو ایم پاکستان اقتدار کیلئے نہیں بلکہ 25 کرورڑ پاکستانی قوم کیلئے لڑے گی۔