سابق اراکین اسمبلی اور وزراء کی دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں ریکار ڈ طلب

November 29, 2023

پشاور(نیوزرپورٹر)سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا بابر علی خان نے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نامزد پی ٹی ائی کے سابق وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دوبارہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ گزشتہ جب سماعت اینٹی کرپشن سپیشل کورٹ کے جج بابر علی خان نے شروع کی تو اس دوران عدالت میں اینٹی کرپشن ریکارڈ پیش نہ کرسکی، عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔