بلوچستان: رواں سال ایڈز کے 342 نئے کیسز رپورٹ

December 01, 2023

---فائل فوٹو

صوبہ بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر خالد الرحمٰن قمبرانی کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2358 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر خالد قمبرانی کا کہنا ہے کہ ایڈز کے937 کیسز کوئٹہ، 339 کیسز تربت اور 44 کیسز حب سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایڈز کے 30 کیسز لورالائی، 8 کیسز نصیر آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر خالد قمبرانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایڈز کےمریضوں کی تعداد 7 ہزار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایڈز کے ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ، تربت، گوادر، ژوب، شیرانی اور نصیر آباد شامل ہیں۔