• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں سفارت خانہ پاکستان کی آن لائن کھلی کچہری

ابرسلز( حافظ انیب راشد ) بلجیم میں سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپی یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کو خوش آمدید کہا اور انہیں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان جاری تعلقات اور وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے حالیہ دورے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر بلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کو مختلف مسائل پر سوالات کرنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔ سفیر پاکستان نے پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی کے مختلف طریقہ کار اور سفارت خانے کی طرف سے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستانی کمیونٹی کی حمایت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سفیر نے یقین دلایا کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنی مصروفیات جاری رکھیں گی، انہوں نے مزید لوگوں کوای کچہری میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دی۔ اس دوران شرکاء نے کھلی کچہری کے ذریعے سفارت خانے کی جانب سے لوگوں تک پہنچنے کی کوششوں کو سراہا۔
یورپ سے سے مزید