• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک شرجیل اعوان کا مختلف یورپی ممالک کا دورہ

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر ) اوورسیز کوارڈینیٹر وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان ملک شرجیل ا عوان نےہالینڈ، بلجیم، فرانس، جرمنی، ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کا دورہ کر کے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل دریافت کئے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مختلف معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری طور پر حکومت پاکستان کے مختلف محکموں کو بھجوائے اور انہیں حل کرایا۔ ملک شرجیل ا عوان نے روزنامہ جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڈ ھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے ،ملک شرجیل عوان نے مختلف ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان سرمایہ کاری کیلئےبہترین ملک ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔
یورپ سے سے مزید