• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: شیخ محمد نقی کی نمازِ جنازہ ادا، مسلم قبرستان میں تدفین

ویانا(اکرم باجوہ)ویانا کے شیخ برادران شیخ محمد یاسین ،شیخ محمد رئیس،شیخ محمد میر کے بھائی شیخ محمد نقی جو گزشتہ دنوں ویانا کے مقامی ہسپتال میں علیل رہنے کے بعدانتقال کر گئے تھے،کی نمازِ جنازہ مسلم قبرستان 23 ڈسٹرکٹ ویانا میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں شیخ محمد نقی مرحوم کے رشتہ داروں، دوستوں، عزیزوں اور پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔قبل ازیں نمازِ جنازہ پی ایف اے کے صدر مسجد المدینہ ویانا کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے پڑھائی اور مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے دعاکی ۔
یورپ سے سے مزید