گلشن کے جلسے میں ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان

December 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ گلشن اِقبال کے جلسے میں پیپلز پارٹی گلشنِ اقبال ٹاؤن یو سی21 کے سینئر صدر عارف خان جمالی، نائب صدر گل حسن جمالی، وارڈ4 کے نائب صدر نثار محمد علی، وارڈ1 کی جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹو اور جمالی کالونی کے چیئرمین محمد حسین جمالی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کی سیاست کو خیرباد کہہ کر ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے قیادت پر اعتماد کا اظہار اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔