PTI، الیکشن رولز کے مطابق ہوئے، انتخابی نشان بآسانی مل جائیگا، نیاز اللّٰہ

December 03, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان ‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں الیکشن رولز کے مطابق ہوئے ہیں اور الیکشن سمبل ہمیں بآسانی مل جائے گا،جو رولز ہم نے فریم کئے 2020 اس کی تمام پرویژن کے مطابق میں نے ان کو فالو کرتے ہوئے الیکشن کروایا ہے بطور چیف الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ۔

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے جب ملے گا تو دیکھوں گا۔ اصل بات یہ ہے کہ مہنگائی کا کیا حال ہے پاکستان میں اس کا جواب دیں۔

مہنگائی کی اصل ذمہ دار تحریک انصاف اگر تھی تو احسن اقبال جب یہ میٹنگ چیئر کر رہے تھے تو اس بات کی تحقیقات کیوں نہیں کروائی گئی، آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے متعلق بھی بتاؤں گا۔

الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے ہمارے پہلے الیکشن جو آٹھ جون 2022 کو ہوا اور تئیس نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن نے کسی چھوٹی سے بے قاعدگی کی بنیاد پر اس کو سیٹاسائٹ کیا اس آرڈر میں بیس دن دیئے گئے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں۔ یہ واحد پارٹی ہے جو ہمیشہ سے انٹرا پارٹی الیکشن کرواتی آرہی ہے ۔ میں نے بطور ریجنل ہیڈ اسلام آباد 2009 اور 2012 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے جو بیس دن کا ٹائم دیا اگلے ہفتے جو الیکشن آٹھ فروری کا اعلان ہوچکا ہے اس کے لیے شیڈول مانگنا ہے اور اس میں بھی لوگوں نے جانا ہے اس میں ہمیں بجائے کوئی ٹائم دینے کے بیس دن ٹائم دے کر ہمیں مجبور کیا گیا کہ الیکشن کروا کر ان کو دیں۔ ہم نے جب الیکشن کروایا ہمارا جو آئین ہے 2019 کا ہے مینڈیٹ 2022 کا ہے اس آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے جو رولز ہم نے فریم کیے 2020 اس کی تمام پرویژن کے مطابق میں نے ان کو فالو کرتے ہوئے الیکشن کروایا ہے بطور چیف الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ۔مینڈیٹ بائیس کو آگیا ہے جو ہمارے رولز وہ ہیں پی ٹی آئی کے اندر رولز بنے ہوئے ہیں رول میں سارا پروسیجر ہے ۔