پارٹی نے کٹھن دور میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا، بی این پی

December 03, 2023

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام شمولیتی پروگرام حاجی سعید خان رودینی اسٹریٹ کلی بڑو سریاب میں زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری مہمان خاص پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیئرمین جاوید بلوچ اعزازی مہمان خاص پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی باسط لہڑی تھے شمولیتی پروگرام سے غلام نبی مری چیئرمین جاوید بلوچ حاجی باسط لہڑی ملک محی الدین لہڑی طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں نئے شامل ہونے وا لوں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچستان کا کوئٹہ سریاب اور کلی بڑو سب سے مضبوط سیا سی گڑھ ہے ۔ اس سیاسی گڑھ میں ہر مشکل کھٹن ادوار میں اپنے لوگوں کو نا انصافیوں ظلم وجبر کے سامنے تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے عوام کے ساتھ رہ کر ہر قسم کی زیادتیوں کے لئے موثر انداز میں آواز بلند کر تے ہوئے سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کی طرف راغب متحد و منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ بہت سے نام نہاد مڈل کلاس موقع پرست مفاد پرست ٹولے اور وفاق کے نام پر لوگوں کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دینے والے ان ذہنی کیفیت اور پریشانی کے صدمے سے دو چار ہیں کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں یہاں کے عوام کی فلاح وبہود، تر قی اور خوشحال کے لئے کچھ نہیں کیا ۔یہاں کے عوام جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیا ر کر کے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ بی این پی کا اصولی موقف بیانیہ جدو جہد اور قربانیاں دیگر پارٹیوں سے بلکل مختلف ہیں۔ مقررین نے جعلی مقابلہ میں تربت کے بالاچ بلوچ اور ان کے دوستوں کی شہادت پر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کے سردار اخترجان مینگل کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے تمام بلوچ مسنگ پرسنزکو بازیاب کیا جائےنئے شمولیت کرنے والے قبائلی معتبرین بلوچ قومی لیڈر سردار اختر جان مینگل کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے میر نیاز رودینی کے سربراہی میں شمولیت کرنے والوں میں نصراللہ رودینی امان اللہ رودینی نصیب اللہ رودینی نثار احمد نور احمد اکرام عطا اللہ رودینی نصیر احمد رودینی ظفر اللہ رودینی کلیم اللہ نعمت اللہ نور اللہ اسرار رودینی محمد عمر محمد انور غلام فاروق محمد اسحاق سیف اللہ امداد رودینی یوسف رودینی سفر خان احسان اللہ ابراہیم اور صادق رودینی عبدالمنان نعمت اللہ اور دیگر شامل ہیں۔