کیسکو کی نادہندگان اور بجلی چوروںکیخلاف کارروائیاں جاری

December 05, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکو کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، کوئٹہ میں مزید 68 شنٹ و ٹیمپرڈ میٹرز اتار دیئے گئے ۔ ترجمان کیسکو کے مطابق کیسکو کے زیرانتظام تمام علاقوں میں 391 گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جبکہ اب تک 492 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ بجلی چوروں کو 65 لاکھ 20 ہزار 312 یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کیا گیا ہے بجلی یونٹس کی قیمت 33 کروڑ ایک لاکھ 10 ہزار روپے بنتی ہے ۔ ترجمان کیسکو کے مطابق ڈیٹیکشن و جرمانہ کی مد میں اب تک 28 کروڑ91لاکھ 56ہزارروپے وصول کیے جاچکے ہیںجبکہ نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں اب تک ایک لاکھ9 ہزار906 نادہندہ صارفین سے ایک ارب99 کروڑ31 لاکھ60ہزار روپے بقایاجات کی مدمیں بھی وصول کئے گئے ہیں۔