منظورپشتون کو بزورطاقت روکنا بوکھلاہٹ ہے‘محمدافضل حریفال

December 06, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال نےچمن میں پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتون کے قافلے پرفائرنگ اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ ریاستی اداروں کی جانب سے قافلے کو تربت دھرنے میں شرکت کرنے سے بزرو طاقت روکنا بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے انہوں نےکہاکہ آئین نے ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیا ہے سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں نہ کہ خود شہریوں پر فائرنگ اور حملےکیے جائیں آئین کی پاسداری بھی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔