کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیرعنایت خان کاسی سے کہاہے کہ معرکہ حق پاکستان کی عسکری تاریخکا ایک سنہری باب بن چکا ہےجس نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہاتھوں میں ہےیہ بات انھوں نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہیانھوں نے کہاکہپاک فضائیہ اور مسلح افواج نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا اور بھارت کے آٹھ جنگی جہاز گرا کر دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گاانہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے پاکستانی قوم کا مورال بلند کیاپاکستان کی مسلح افواج نے جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے معرکہ حق پاکستان کی عسکری اور سفارتی کامیابی کی روشن مثال ہےبھارت کو شکست دے کر پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ امن چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گاانہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جہازوں کی تباہی نے خطے میں طاقت کا توازن واضح کر دیا اور پوری دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو تسلیم کیااس تاریخی کامیابی نے نوجوان نسل میں نیا جذبہ پیدا کیا ہے اور پوری قوم آج اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔