کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گرانے کے خلاف امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت آج (پیر) کوصبح ساڑھے دس بجے متوقع ہے جس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران خان مْلاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مْشتمل ڈویژن بنچ کریگاگذشتہ پیشی 4 مئی کو حْکم امتناعی جاری کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔