• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر جماعت علی شاہ کی دینی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں،سید عبدالحق شاہ

کوئٹہ (پ ر)امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمت اللہ علیہ کے دس گیارہ مئی کو76ویں سالانہ عرس مبارک اور علی پور سیداں میں 125ویں سالانہ روحانی اجتماع کے حوالے سے دربار عالیہ کے کوئٹہ میں مجاز خلیفہ سید عبدالحق شاہ جماعتی، خالد جماعتی ، حبیب درانی ،جمیل رضا ،محمد ارحم زید ،،محمدعثمان علی ،رضی جماعتی ،حاجی اشرف،اختر جماعتی ،محمد یعقوب ،محمد ایوب ،قیصر ریاض علوی ،نادر علی جماعتی ،اور دیگر نے کہا ہے کہ پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری کی کی دینی علمی ور وحانی اور سیاسی خدمات امت مسلمہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہیں،آپ نے ساری زندگی سنت کی پیروی میں گزاری ،خاص طور پر آپ نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور رد قادیانیت کے لئے جو عظیم خدمات انجام دیں انہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا،عرس کے موقع پر کوئٹہ بلوچستان کے یاران طریقت کی جانب سے پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ،پیر سید خورشید حسین شاہ ،سید ذاکر حسین شاہ ،سید مظفر حسین شاہ و دیگر شہزادگان امیر ملت کو خصوصی مبارکباد دی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید