کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرصدرمحمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے ائیر پورٹ روڈ پر حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی نگرانی کی کارروائی کے دوران مختلف ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کا معائنہ کیا گیاحکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد مالکان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔