• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا محمد ادریس کی شہادت نہایت دلخراش سانحہ ہے، سنی علماء کونسل

کوئٹہ (آن لائن) سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد جنرل سیکرٹری قاری محمد ایوب معاویہ مولانا مقبول الرحمن شاہ مولانا محمد ایوب انصاری مولانا فضل احمد صدیقی مولانا نذیر احمد فاروقی مولانا عبد الرزاق میر محمد آصف مینگل میر عبد المالک شکیل احمد گجرو دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت نہایت ہی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے یہ واقعہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علمی و دینی طبقے کے لیے کرب و صدمہ کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں عرصہ دراز سے علما اور دینی شخصیات کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر ان واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور ان کی روک تھام کے لیے اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید