کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی پرنس آغا عمر احمد زئی نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے آفس کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ذہین اور مستحق طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی انہوں نے کہا کہ بیف ایک ایسا فلاحی ادارہ ہے جہاں صوبے میں ٹاپ کرنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ شہداء کے بچوں، ٹرانس جینڈراور اقلیتوں کو اسکالرشپس کے مساوی مواقع فراہم کئے جاتے ہیں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ تعلیم کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھا ہے اور طلباء کو بھی اس اسکالرشپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیئے انہوں نے سی ای او بیف کی پیشہ ورانہ قیادت کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ آئندہ بھی مؤثر اور بہترکارکردگی جاری رکھے گااس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی پرنس آغا عمر احمد زئی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔