• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ گوادر ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئےاقدامات کررہی ہے، وی سی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ گوادر کی 11ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تعلیمی و انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تمام ڈگری پروگرامز میں مصنوعی ذہانت (AI) کے لازمی 3 کریڈٹ آور کورس، مختلف بورڈز آف اسٹڈیز کی سفارشات ، اور سی پیک اسٹڈی سینٹر کے جریدے “چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ریویو” کی اشاعت کی منظوری دی گئی۔اکیڈمک کونسل نے جامعہ گوادر میں پہلے پی ایچ ڈی پروگرام کے آغاز اور مینجمنٹ سائنسز میں ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کم از کم معیارات اپنانے کی بھی منظوری دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر نے کہا کہ جامعہ گوادر جدید، معیاری اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ AI، چینی زبان اور ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم کے کورسز طلبہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ گوادر تحقیق، اختراع اور معیاری تدریس کے ذریعے بلوچستان خصوصاً ساحلی علاقوں کے نوجوانوں کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید