• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے زیراہتمام 24 مئی کو ژوب میں جلسہ ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ کاکڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام24 مئی کو ژوب کے نمبر ون اسکول گراؤنڈ پر جلسۂ عام ہوگا جس کے مہمانان خصوصی حافظ نعیم الرحمٰن اور مولانا ہدایت الرحمٰن ہونگے جلسہ میں ملک کو کرپشن سے پاک بنانے ،ناجائز ٹیکسوں کے خاتمے ، بلوچستان کو حقوق دلانے اور بجلی و پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا یہ بات24 مئی کے جلسہ کی تیاریوں کی مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ سے مزید