• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی میں جاں بحق مزدوروں اور دیگر کیلئے فاتحہ خوانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو کنٹانی ہور گوادر میں فائرنگ سے جاں بحق مزدوروں اور جمعیت واشک کے رہنماء جاں بحق ہونے پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ کنٹانی کے علاقے میں کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے متعدد مزدور جاں بحق ہوگئے انکے لیے فاتحہ خوانی کی جائے ۔ جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے کہا کہ خاران میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما محمد اقبال ساسولی چوروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں انکے لیے فاتحہ خوانی کی جائے ۔جس پر ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید