کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت سکھ برادری اور دیگر فریقین کے درمیان جاری مسئلے اور غلط فہمیوں کے حل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک سمیت سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے معتبر افراد نے شرکت کیاجلاس کے دوران فریقین کو تفصیل سے سنا گیا اور باہمی افہام و تفہیم، برداشت اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام مذاہب اور برادریوں کے احترام، تحفظ اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔