• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پشین، لورالائی، ڈیرہ اللہ یار اور گوادر میں BFA کے چھاپے

کوئٹہ ( خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نےکوئٹہ، پشین، لورالائی، ڈیرہ اللہ یار اور گوادر میں مختلف فوڈ بزنسز کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ۔بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملک شاپس، جنرل و کریانہ اسٹورز، بیکنگ یونٹس، نمکو مینوفیکچرنگ یونٹس، بیکریز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، پیزا پوائنٹس، ملک شیک یونٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور پولٹری شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انسپیکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، غیر معیاری و مضر صحت اجزاء کا استعمال، خوراک کی غیر مناسب اسٹوریج، ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی میں کوتاہی جیسے متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 42 فوڈ بزنسز پر جرمانے عائد کیے گئے، 3 یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ 49 اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ کاروباری مالکان فوری طور پر اپنی خامیوں کو دور کریں۔سب سے بڑی کارروائی کوئٹہ کچلاک بائی پاس پر عمل میں لائی گئی جہاں فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 3 ریسٹورنٹس سیل جبکہ متعدد یونٹس مالکان پر جرمانے عائد کیے۔ سیل کردہ ریسٹورنٹس میں انتہائی ناقص صفائی، بغیر ڈھانپے کھانے کی اشیاء، نان فوڈ گریڈ میٹریل کا استعمال، خوراک کی غلط ہینڈلنگ و اسٹوریج، فریج میں کاکروچز کی موجودگی، پکا اور کچا کھانا ایک ساتھ رکھنے، پیسٹ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی، کھلے کوڑے دان، چائنیز نمک کا استعمال اور بدبودار تیل جیسے سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید