ایسا بلوچستان بنانا ہےجہاں ہر فرد وقار اور برابر ی کے ساتھ ترقی کرے،مقررین

December 06, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سابق نگران صوبائی وزیر روشن خورشید بروچہ ، ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ بلوچستان شازیہ ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین کی دستکاریوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملتی ہے،یہ بات انہوں نے صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کےسلسلے میں نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ دستکاری پروگرام کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرخواتین کی دستکاری کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے،پروگرام اقوام متحدہ ،یو این او سمیت بلوچستان وومن ڈویلپمنٹ اور حکوت بلوچستان کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا، پروگرام سے یو این ویمن پاکستان کی کنٹر ی نمائندہ شرمیال رسول نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور امتیاز سے پاک مستقبل کے لیےپر عزم ہیں،ہم سب کو مل کر ایک ایسا بلوچستان بنانا ہےجہاں ہر فرد وقار اور برابر ی کے ساتھ ترقی کرے۔اس طرح کی تقاریب کے انعقاد کا مقصد گھر وںمیں کام کرنے والی خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔