تاجروں کوذیابیطس علاج کی بہترسہولتوں کیلئے اسلام آباد چیمبر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

December 06, 2023

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کاروباری برادری کو ذیابیطس سے محفوظ رکھنے اور ان کو اس مرض کے علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک ہسپتال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے لوگوں میں بہتر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔