معروف اداکارہ، میزبان پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کرگئیں

December 07, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف پاکستانی اداکارہ،میزبان ،پروڈیوسر نوشین مسعودانتقال کرگئیں ،2010ء میں نشر ہونے والے جیو کے ڈرامہ سیریل ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں نوشین مسعود نے صبا کا کردارنبھا کر مقبولیت حاصل کی تھی،نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور زیرِ علاج تھیں، مرحومہ کے سوگواروں میں ان کے موجودہ شوہر عمران اور 2 بیٹے شامل ہیں۔