جوبائیڈن نے انتخابی مہم میں روسی صدر کو گالی دیدی

February 23, 2024

نیو یارک(نیوزڈیسک)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو گالی دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن نے سان فرانسسکو میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔بائیڈن نے روس کے صدر پیوٹن اور بعض دیگر حکام کی وجہ سے مستقل نیوکلیئر جنگ کے اندیشے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں انسانی وجود کے لئے سب سے بڑا خطرہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں۔خطاب میں صدر بائیڈن نے صدر پیوٹن کے لئے گالیوں والے جملے استعمال کئے ،انہوں نے حزب اختلاف روسی سیاسی شخصیت الیکسی ناوالنی کی جیل میں موت کے حوالے سے صدر پیوٹن کے خلاف بیان سے گریز کرنے پر ریپبلکن پارٹی سے صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ،صدر بائیڈن نے پیوٹن کو ناوالنی کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مجھے روسی اپوزیشن رہنما ناوالنی کی موت پر حیرت تو نہیں ہوئی لیکن غصہ ضرور آیا ہے، ناوالنی کو پیوٹن نے زہر دیا ہے۔ اسے گرفتار کروانے اور عدالتی کاروائی کے بعد جیل بھیج کر بے یارومددگار کرنے والے بھی پیوٹن ہی ہیں۔