سی ڈی اے کا ون ونڈو آپریشنز میں مزید جدت لانے کا فیصلہ

February 23, 2024

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ون ونڈو آپریشنز میں مزید جدت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے اور ایم ایس ٹیک ایونیو کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے. اس ایم او یو کا مقصد ون ونڈو آپریشنز کے موجودہ ڈیجٹلائز نظام کی کارکردگی اور شفافیت کو مزید تیز اور بہتر بنانا تھا تاکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو جدید بنایا جاسکے۔ ایم او یو کے تحت آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو بھی متعارف کروایا جائے گا جس سے شہری گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر اپنے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور متعلقہ چارجز، میونسپل چالان سمیت پلاٹس کی اقساط سے متعلق لین دین کرسکیں گے۔