جبران الیاس مذہبی جذبات بھڑکانے میں بھی ملوث ہے، عمر سیف کا انکشاف

February 24, 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان تحریک انصاف کا امریکہ میں سوشل میڈیا سربراہ جبران الیاس جعلی آئی ڈیز بنانے، غلط معلومات کی بنیاد پر پراپیگنڈہ کرنے، تشدد پر اکسانے اور مداحوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے میں بھی ملوث نکلا۔ اس بات کا انکشاف نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے گزشتہ روز بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا ہیڈ ایکس (ٹویٹر) پر جعلی آئی ڈی بنانے میں ملوث ہے اور لوگوں کو ایکس (ٹویٹر) کے جعلی آفیشل اکائونٹ سے وارننگ میسجز بھیجے جا رہے ہیں۔ یہ پیغامات بطور ڈی ایم بھیجے جا رہے ہیں ۔